گیس کی عدم فراہمی پر سی این جی اسٹیشنز کے لائسنس منسوخ کردیئے جائیں گے مشیر پٹرولیم

قومی اسمبلی کی قیمتوں کے ماہانہ بنیاد پر تعین کی قرارداد ای سی سی کو بھجوا دی گئی ہے۔ مشیر پٹرولیم

قومی اسمبلی کی قیمتوں کے ماہانہ بنیاد پر تعین کی قرارداد ای سی سی کو بھجوا دی گئی ہے۔ مشیر پٹرولیم فوٹو: فائل

مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے گیس فراہم نہ کرنے والے سی این جی اسٹیشنز کے لائسنس منسوخ کر کے کنکشن کاٹ دیئے جائیں گے۔


ڈاکٹر عاصم حسین نے اسلام آباد میں ایس این جی پی ایل اور گیس فراہم نہ کرنے والے سی این جی اسٹیشنز کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر گیس اسٹیشن کے مالکان نے بتایا کہ پریشر کم ہونے کی وجہ سے اسٹیشن کو بند کیا گیا ہے جس پر ڈاکٹر عاصم نے گیس پریشر کا مسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سی این جی کے حوالے شہریوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے شکایات سیل بنایا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ سے تفصیلات لے کر بند سی این جی اسٹیشنز کے کنکشن کاٹ دیئے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی سمری اور قومی اسمبلی کی قیمتوں کے ماہانہ بنیاد پر تعین کی قرارداد بھی ای سی سی کو بھجوا دی گئی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story