لاؤسافغان جنگ سے پورا خطہ متاثرہو رہا ہےوزیراعظم راجہ پرویزاشرف

آسم تنظیم ایشیا اور پورپ کے درمیان رابطے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ،وزیراعظم راجہ پرویزاشرف


ویب ڈیسک November 05, 2012
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیے اور مذاہب کے درمیان نفرت پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے، وزیرآعظم ۔فوٹو: اے ایف پی/فائل

نویں ایشیا یورپ سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ افغانستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال سے پورا خطہ متاثر ہو رہا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نویں ایشیا یورپ سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہئے اور مذاہب کے درمیان نفرت پھیلانے سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی اور یورپی ممالک ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔


وزیراعظم نے کہا کہ ایشیا بے پناہ قدرتی وسائل سے مالال مال ہے،علاقائی ممالک کواپنے باہمی معاملات بات چیت سے حل کرنے چاہئیں۔


راجہ پرویز اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آسم تنظیم ایشیا اور پورپ کے درمیان رابطے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور پاکستان نے آسم تنظیم میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بنگلادیش اور ناروے کو تنظیم کا رکن بننے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں