پاک بھارت کرکٹ سیریزنہیں ہونے دیں گےبال ٹھاکرے کی دھمکی

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیوشکلا نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریزہرصورت میں ہوگی۔

پاکستان کا دورہ ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی بےعزتی ہے، بال ٹھاکرے فوٹو : اے ایف پی، فائل

بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم کے سربراہ بال ٹھاکرے نے بھارتی وزیرداخلہ کودھمکی دی ہے کہ پاک بھارت سیریز سے متعلق بیان واپس لیں ورنہ سیریز نہیں ہونے دیں گے۔



بال ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے پاؤں مہاراشٹرا کی زمین کو نہیں چھوپائیں گے۔ پاک بھارت کرکٹ سیریز ملک کے ساتھ بےوفائی ہے۔


واضح رہے کہ بھارتی وزیرداخلہ سوشیل کمار نے چند روز قبل ماضی کی تلخیوں کو بھلاکر پاکستان کے ساتھ آگے بڑھنے کا بیان دیا تھا اورکہا تھا کہ کھیل کوسیاست سے نہیں جوڑنا چاہئے۔


دوسری جانب بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیوشکلا کا بھی کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریزہرصورت میں ہوگی۔

Recommended Stories

Load Next Story