مطالبات کے حق میں 7 نومبر کو ایوان وزیراعلیٰ کےسامنے دھرنا دیں گے ینگ ڈاکٹرز

دھرنے کیلئے ڈاکٹرز کے قافلے رحیم یارخان اور راولپنڈی سے کل لاہور کیلئے روانہ ہوں گے ، ناصرعباس

دھرنے میں شرکت کے لئے رحیم یارخان اورراولپنڈی سے ڈاکٹرز کے قافلے کل لاہور کے لئے روانہ ہوں گے ، ناصرعباس ، فوٹو :ایکسپریس نیوز

ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نےسروس اسٹرکچرکے حق میں 7 نومبر کو ایوان وزیراعلیٰ کےسامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔


ترجمان ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن ناصرعباس نے گنگارام اسپتال لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے سے ایک گھنٹہ پہلے بھی مذاکرات کامیاب ہوگئے تو فیصلے پر غور کیا جائےگا۔ حکومت پنجاب کے ساتھ 44 بارمذاکرات ہوئے جبکہ عدالتوں کے سامنے بھی 20 سے زائد مرتبہ پیش ہوئے لیکن سروس اسٹرکچر کا مسئلہ تاحال حل نہ ہوا۔
Load Next Story