عام انتخابات فوج یا رینجرز کی زیر نگرانی نہیں ہوں گے الیکشن کمیشن

ملک میں کل ساڑھے8 کروڑ ووٹرز ہیں اورمئی تک یہ تعداد بڑھ کر 9 کروڑ ہوجائے گی, الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک November 05, 2012
ملک میں کل ساڑھے8 کروڑ ووٹرز ہیں اورمئی تک یہ تعداد بڑھ کر 9 کروڑ ہوجائے گی, الیکشن کمیشن ۔ فوٹو فائل

ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات فوج یا رینجرز کی زیرنگرانی نہیں ہوں گے۔

ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں بیرون ملک مقیم 37لاکھ پاکستانیوں کا ووٹ ڈالنے کا حق دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں کل ساڑھے8 کروڑ ووٹرز ہیں اورمئی تک یہ تعداد بڑھ کر 9 کروڑ ہوجائے گی، انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں سے ہوم سیکریٹریز ،انسپکٹر جنرل آف پولیس اور دیگر تمام ایجنسیز کو بلایا جائے گا اور پولنگ اسٹشنز پرووٹرز کو ایسا ماحول فراہم کیا جائے گا کہ وہ بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، عام انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن کا 6 سے 7 لاکھ کاعملہ تعینات کیا جائے گا جسے باقاعدہ تربیت دی جائے گی۔

ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی کہ وہ ووٹنگ فہرستوں کو چیک کرلیں تاکہ اگر کوئی غلطی ہو تو اس کی تصحیح کی جاسکے، الیکشن کمیشن کا عملہ ہفتے کے ساتوں دن بغیر چھٹی کے کام کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں