جعلی ریفنڈز کے اجرا میں ایف بی آر افسر ملوث نکلے کارروائی کی سفارش

مذکورہ رپورٹ میں افسران کی ملی بھگت سے جاری ہونے والے ریفنڈز کی مالیت بھی دی گئی ہے، ذرائع


Irshad Ansari February 10, 2016
مذکورہ رپورٹ میں افسران کی ملی بھگت سے جاری ہونے والے ریفنڈز کی مالیت بھی دی گئی ہے، ذرائع فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کو کروڑوں روپے کے بوگس و جعلی ریفنڈز جاری کرنے میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر کو ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی جانب سے رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں ایف بی آر کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو بوگس و جعلی ریفنڈز افسران کی ملی بھگت سے جاری ہورہے ہیں، بوگس وجعلی ریفنڈز جاری کرنے میں ملوث افسران کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ رپورٹ میں افسران کی ملی بھگت سے جاری ہونے والے ریفنڈز کی مالیت بھی دی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق ایف بی آر کو موصول ہونیوالی رپورٹ میں بوگس اور جعلی ریفنڈز کے اجرا میں ملوث افسران کے خلاف انضباطی کارروائی شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی و بوگس ریفنڈز کے اجرا میں ملوث افسران کے کیسوں کا جائزہ لیا جارہا ہے، افسران کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |