ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کیلیے نئی پنک گیند متعارف

گیند والے تاریخ کے پہلے نائٹ ٹیسٹ میچ کے بعد کھلاڑیوں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی۔

گیند والے تاریخ کے پہلے نائٹ ٹیسٹ میچ کے بعد کھلاڑیوں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی۔ فوٹو: فائل

کوکابورا نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کیلیے نئی پنک گیند متعارف کرادی ہے جس کی سیم سیاہ رنگ کی ہے۔


یہ گیند گذشتہ برس ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے تاریخ کے پہلے نائٹ ٹیسٹ میچ کے بعد کھلاڑیوں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے،اسے اب رواں برس آسٹریلوی ہوم سیزن میں جنوبی افریقہ اور پاکستان کے خلاف 2 مجوزہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز میں استعمال کیا جائے گا۔ گیند ساز ادارے کا کہنا ہے کہ بلیک سیم سے گیند پر نظریں جمائے رکھنے میں زیادہ مدد ملے گی۔
Load Next Story