تجارتی خسارے میں کمی کے لیے 5 نکاتی تجاویزوزیراعظم کوارسال

اسکے علاوہ انڈسٹری کیلیے گیس کنکشن پر پابندی ختم کرنیکی سفارش کی گئی ہے۔


اظہر جتوئی February 10, 2016
اسکے علاوہ انڈسٹری کیلیے گیس کنکشن پر پابندی ختم کرنیکی سفارش کی گئی ہے۔:فوٹو: اے پی پی/فائل

وزارت تجارت نے برآمدات بڑھانے،تجارتی خسارہ میں کمی اور موجودہ دور کے چیلنجز کے مقابلہ کیلیے پانچ نکاتی تجاویز وزیراعظم کو بھجوا دیں۔

پانچ نکاتی تجاویز میں کہا گیا کہ پاکستان کی انڈسٹری کو بھارت اور بنگلہ دیش کے برابر مراعات دی جائیں، وزارت حکام کے مطابق اس سلسلے میں زیرو ریٹنگ کسٹم ڈیوٹی کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

اس کے علاوہ تمام ری فنڈز کی فوری طور پر ادائیگی اور بجلی قیمت میں پانچ روپے کمی کر کے بھارت اور بنگلہ دیش کے برابر کرنیکی تجویز پیش کی گئی ہے، اسکے علاوہ انڈسٹری کیلیے گیس کنکشن پر پابندی ختم کرنیکی سفارش کی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |