آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس اہم امورپرغور

کور کمانڈرز کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب اور فاٹا متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا، ذرائع


ویب ڈیسک February 10, 2016
کورکمانڈر کانفرنس میں سرحدوں پر صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا، ذرائع فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر دفاعی امور پرغورکیا گیا۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں ماہانہ کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی حالیہ پیش رفت، سرحدوں کی صورت حال اوراندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پربھی غورکیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں فاٹا میں آپریشن کے دوران نقل مکانی کرنے والوں کی ان کے آنائی علاقوں کو روانگی اور ان علاقوں کی بحالی پر کئے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں