پی آئی اے نے اندرون و بیرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی
کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری ہوگا جس کے بعد کراچی اوراسلام آبادکےدرمیان یکطرفہ کرایہ 7500 روپے سے شروع ہوگا،ترجمان
PESHAWAR:
پی آئی اے نے ملکی و غیرملکی پروازوں میں کمی کا اعلان کردیا جب کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کا اندرون و بیرون ملک فلائیٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہوگیا جب کہ پی آئی اے انتظامیہ نے 8 روزکی مشکلات پرمسافروں سےمعذرت کرتے ہوئے کرایوں میں کمی کا اعلان بھی کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی اور اسلام آباد کے درمیان پرازوں کا یکطرفہ کرایہ 7 ہزار500 روپے سے شروع ہوگا اور کراچی سے جانے والے عمرہ زائرین کے لئے ریٹرن ٹکٹ کی قیمت 45 ہزار500 روپے سے شروع ہوگی، لاہور اور اسلام آباد سے عمرہ زائرین کے لئے ریٹرن ٹکٹ 54 ہزار500 روپے سے شروع ہوگا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کرایوں میں کمی کا مقصد مسافروں پر ادارے کا اعتماد بحال کرانا ہے جب کہ پی آئی اے کاؤنٹرز کی ویرانی ایک مرتبہ پھر ختم ہوگئی اور دفاتر کی رونقیں لوٹ آئیں اور قومی ایئرلائن کی بحالی سے نجی ایئرلائنز کی چاندی بھی ختم ہوگئی۔