بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کے لئے سپریم کورٹ جائیں گے وسیم اختر

سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے اب اختیارات بھی سپریم کورٹ دلائے گی، رہنما ایم کیو ایم


ویب ڈیسک February 10, 2016
بلدیاتی نمائندوں کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد بتائیں گے کہ کام کیسے ہوتا ہے، وسیم اختر فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کی جانب سے شہر کے نامزد میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کے لئے سپریم کورٹ جائیں گے۔

سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ملنے کے باوجود منتخب نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے جا رہے اس لئے وہ آئین کی دفعہ 140اے کے تحت سپریم کورٹ جائیں گے کیونکہ سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے اور اب ہمیں اختیارات بھی سپریم کورٹ دلائے گی۔

ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں، صورت حال یہ ہے کہ ہم پر تالی بجانے پر بھی غداری کا کیس بنا دیا جاتا ہے لیکن انہیں ملک کی عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔ یہ مقدمات جلد ہی ختم ہوجائیں گے۔ پھر ہم بلدیاتی نمائندوں کی حیثیت سے حلف لے کر اپنے دفتروں میں بیٹھیں گےاور پھر بتائیں گے کہ کام کیسے ہوتا ہے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں