صوابی میں اے این پی کی ضلع کونسل کی خاتون رکن بیٹے اور بیٹی سمیت قتل

نامعلوم مسلح ملزمان نے اے این پی کی رکن کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔


ویب ڈیسک February 10, 2016
نامعلوم مسلح ملزمان نے اے این پی کی رکن کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ فوٹو؛ فائل

عوامی نیشنل پارٹی کی ضلع کونسل کی خاتون رکن کو بیٹے اور بیٹی سمیت قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی میں نامعلوم مسلح ملزمان نےاے این پی سے تعلق رکھنے والی ضلع کونسل کی خاتون رکن رضیہ کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں رضیہ اپنے بیٹے اور بیٹی سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والی اے این پی رہنما اور ان کے بچوں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں