انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
انگلش اسکواڈ میں 7 کھلاڑی ایسے ہیں جنہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا تجربہ حاصل ہے۔
انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
انگلش ٹیم کے سلیکٹرزنے آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے این مورگن کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ انگلش اسکواڈ میں 7 کھلاڑی وہ ہیں جو اس سے قبل بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں جن میں کپتان این مورگن، معین علی، الیکس ہیل،جوز بٹلر،اسٹیون فن، کرس جورڈن اور عادل رشید شامل ہیں جب کہ اسکواڈ میں ایک نئے چہرے لیم ڈاسن کو بھی موقع دیا گیا ہے جو ورلڈ کپ میں ڈیبیو کریں گے۔
انگلش ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 16 مارچ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی جب کہ اس گروپ میں جنوبی افریقا اور سری لنکا کے علاوہ ایک کوالفیائی کرنے والی ٹیم بھی شامل ہوگی۔
15 رکنی انگلش اسکواڈ میں کپتان این مورگن، جیسن رائے، جیمس ونز، الیکس ہیل، جوئے روٹ،معین علی، جوز بٹلر، بین اسٹوک،سیم بلنگ، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلے، اسٹیون فن، ریسی ٹوپلے، کرس جورڈن، عادل رشید اور لیم ڈاسن شامل ہیں۔