کشمیری رہنما مذاکرات کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گے میر واعظ عمر فاروق

کشمیر میں گزشتہ کئی سالوں سے آزادی کی خاطر لڑی جانے والی جنگ میں اب تک 47000 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔


AFP November 05, 2012
دورہ پاکستان کے دوران کشمیری رہنماؤں کا وفدحکومت اور حزب اختلاف کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے رہنما آئندہ ماہ مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔


میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے انہیں اور دوسرے رہنماؤں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کے دوران کشمیری رہنماؤں کا وفدحکومت اور حزب اختلاف کے رہنماؤں سے ملاقات کرکے اس بات کو واضح کرے گا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیرخطے میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔


کشمیر میں گزشتہ کئی سالوں سے آزادی کی خاطر لڑی جانے والی جنگ میں اب تک 47000 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |