چارسدہ نامعلوم افراد کی فائرنگ اے این پی کے مقامی رہنما جاں بحق
پولیس نے واقعے کی ایف ائی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں
شب قدرمیں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔
بٹگرام پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کے مطابق نامعلوم افراد نے ساریخ کے علاقے میں صبیح اللہ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ اور ان کے دوست زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا مگر صبیح اللہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے واقعے کی ایف ائی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، کسی گروپ نے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔