دہری شہریت ایم کیوایم نے ارکان پارلیمنٹ سے دوبارہ حلف نامہ لینے کا عمل چیلنج کردیا

ارکان پارلیمنٹ سے دہری شہریت پر حلف نامے لینا الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں،فاروق ستار


ویب ڈیسک November 05, 2012
سپریم کورٹ حلف ناموں کی وصولی پر حکم امتناعی جاری کرے،فاروق ستار۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل


متحدہ قومی موومنٹ نے دہری شہریت سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ سے حلف نامے جمع کرانے کا عمل سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔


ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ سے دہری شہریت پر حلف نامے لینا الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں ۔


ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنی درخواست میں اپیل کی ہے کہ عدالت عظمیٰ درخواست کے فیصلے تک حلف ناموں کی وصولی پر حکم امتناعی جاری کرے۔


واضح رہے کہ دہری شہریت ثابت ہونے پر اب تک مختلف سیاسی جماعتوں کے 11 ارکان پارلیمنٹ نااہل قرار دیئے جاچکے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کو 8 اکتوبر تک اس سلسلے میں حلف نامے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی بعد ازاں اس میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی تھی ۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں