
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے بونستان میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد کی گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونےوالے افراد گھر کے مہمان خانے میں بیٹھے تھے کہ ملزمان نے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جب کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اسماعیل ،شعیب ،غلام جان ،مومن ،نظر اور اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کرکے ظابطے کی کارروائی شروع کردی ہے جب پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔