یورپی وفدکی ملاقاتامین فہیم کاتجارتی پیکیج کی حمایت پرزور

پارلیمنٹ کے ستمبراجلاس میںپیکیج منظورکرانے کیلیے اثرورسوخ استعمال کریں،وفاقی وزیر

پارلیمنٹ کے ستمبراجلاس میںپیکیج منظورکرانے کیلیے اثرورسوخ استعمال کریں،وفاقی وزیر

PODGORICA:
سینئر وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے یورپی پارلیمنٹ کے اراکین پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کو دیے جانے والے تجارتی رعایتی پیکیج کو یورپی پارلیمنٹ سے جلد از جلد منظور کرانے کیلیے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو جین لیمبرٹ کی سربراہی میں آنے والے یورپی پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات میں کہی، اس دوران پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ یورپی یونین نے پاکستانی مصنوعات کو یورپی مارکیٹوں میں ڈیوٹی فری رسائی کیلیے رعایتی پیکیج دینے کا اعلان کیا تھا، اس کی منظوری کیلیے یورپی پارلیمنٹ کا اجلاس ستمبر میں بلایا گیا ہے، اراکین اس حوالے سے قانون سازی میں پاکستان کی حمایت کریں۔ وفد نے بتایا کہ اس وقت یورپی یونین نے جی ایس پی پلس اسکیم کے تحت اپنی مارکیٹوں تک ڈیوٹی فری رسائی کیلیے 27 انٹرنیشنل کنونشن سائن کر رکھے ہیں، انسانی حقوق، گڈ گورننس، لیبر رائٹس، انوائرمنٹ اور نارکوٹکس کنٹرول کے تحت ترقی پذیر ممالک کی اشیا کو ڈیوٹی فری رسائی دی جاتی ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان نے بھی ان کنونشنز کی توثیق کر رکھی ہے اور پاکستان بھی جی ایس پی پلس اسکیم کے تحت رعایت کا مستحق ہے۔ وفد نے پاک بھارت تجارتی تعلقات میں بہتری کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سیاسی تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
Load Next Story