بھارت میں منعقدہ تقریری مقابلے میں پاکستانی طلبا کی پہلی پوزیشن

تقريری مقابلوں كی تاريخ ميں پہلی بار ايسا ہوا ہے كہ پاكستانی طلبا نے 2 روزہ مقابلوں ميں تمام ٹرافياں اپنے نام کی ہیں۔


APP November 05, 2012
تقريری مقابلوں كی تاريخ ميں پہلی بار ايسا ہوا ہے كہ پاكستانی طلبا نے 2 روزہ مقابلوں ميں تمام ٹرافياں اپنے نام کی ہیں۔ فوٹو: انیڈیا ٹوڈے

پاكستانی طلبا نے بھارت ميں منعقد ہونے والے تقريری مقابلے ميں پہلی پوزيشن حاصل كی۔

بھارتی ويب سائٹ كے مطابق لاہور كالج آف آرٹس اينڈ سائنسز کے طلبا کی ٹیم نے ممبئی كے وسنٹ ويلی اسكول كے زير انتظام منعقد ہونے والے 2 روزہ تقريری مقابلوں ميں تمام ايوارڈز اپنے نام كرلئے جبكہ تيسری پوزيشن كے لئے بہترين مقرر كا ايوارڈ كيتھڈرل اينڈ جان كينن اسكول ممبئی نے حاصل كيا۔

ويب سائٹ كے مطابق تقريری مقابلوں كی تاريخ ميں پہلی بار ايسا ہوا ہے كہ پاكستانی طلبا كی ٹيم نے 2 روزہ مقابلوں ميں تمام ٹرافياں اپنے نام كركے پہلی پوزيشن حاصل كی ہے۔ ان تقريری مقابلوں كا عنوان تھا "انٹرنيشنل اولمپک كميٹی كو ان ممالک پر پابندی لگادينی چاہئے جو ان مقابلوں ميں حصہ ليتے ہيں اور انسانی حقوق كی خلاف ورزياں بھی كرتے ہيں"۔ پاكستانی طلبا نے اس كے حق ميں جبكہ بھارتی اسكول كے طلبا کو اس كے خلاف بولنا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں