
ایکسپریس انویسٹی گیشن سیل کو حاصل ہونے والی مصدقہ معلومات کے مطابق پی آئی اے کا عملہ اور ٹھیکیدار سازباز سے دوران پرواز مسافروں کے کھانے اور پینے کیلیے استعمال ہونے والے ڈسپوزیبل چمچ، پلیٹوںاور گلاسوںکو ضائع کرنے کے بجائے دوبارہ استعمال میں لا کر اپنا فائدہ کر رہے تھے تاہم اس سے نہ صرف مسافروں بلکہ عملے کو بھی ہیپاٹائٹس جیسے مرض کے لاحق ہونے کی سنگین شکایات سامنے آئیں۔
جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے اس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کرشن مشینیں نصب کر دی ہیں جس کے تحت ان ایئرپورٹس پر پی آئی اے کے لینڈ کرنے والے تمام طیاروں میں استعمال ہونے والی ان ڈسپوزیبل اشیاکو ان کرش مشینوں میں ڈالا جائیگا جس سے وہ دوبارہ استعمال کے قابل نہیں رہیں گی ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔