حکومت کو ہٹائے بغیرکرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں عمران خان

اگر حکومت میں ایماندارافراد موجود ہوں توآسانی سے کرپشن کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔


ویب ڈیسک November 05, 2012
عمران خان نے کہا کہ امریکا یا توافغانستان سے اپنی افواج واپس بلا لے یا پھر پاکستان کو اس جنگ سے علیحدہ ہو جانا چاہئے۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو ہٹائے بغیر ملک سے کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں۔


عرب ٹی وی چینل الجزیرہ کو انٹرویودیتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ اگر حکومت میں ایماندارافراد موجود ہوں توآسانی سے کرپشن کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن سے جڑے ہر واقعے میں حکومتی ارکان کے نام لئے جاتے ہیں۔


امریکی انتخابات میں مٹ رومنی کے صدر منتخب ہونے کےحوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا کیونکہ دونوں ہی امیدواروں کا دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق ایک ہی مؤقف ہے۔


عمران خان نے کہا کہ امریکا یا توافغانستان سے اپنی افواج واپس بلا لے یا پھر پاکستان کو اس جنگ سے علیحدہ ہو جانا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں