خیرپور سونے کی دیگ کی تلاش میں صوفی بزرگ کی صدیوں پرانی قبر مسمار کر دی گئی

قبر میں سونے کی دیگ کی موجودگی کی بات غلط ہے، سجادہ نشین درگار نودل شاہ ساجد حسین شاہ


ویب ڈیسک February 11, 2016
قبر میں سونے کی دیگ کی موجودگی کی بات غلط ہے، سجادہ نشین درگار نودل شاہ ساجد حسین شاہ۔ فوٹو: فائل

کوٹ ڈیجی کے گاؤں فتح علی لاشاری میں سونے کی دیگ کی تلاش میں صوفی بزرگ نودل شاہ کی 200 سال پرانی درگاہ کو مسمارکر دیا گیا۔

نودل شاہ کی درگاہ کے سجادہ نشین ساجد حسین شاہ کا کہنا ہے کہ آدھی رات کو ٹریکٹر ٹرالی میں سوار کچھ لوگ مزار پر آئے، کدال اور بیلچوں کی مدد سے قبر کو مسمار کردیا اور ہڈیاں بھی نکال کر لے گئے۔ انھوں نے کہا کہ قبر میں سونے کی دیگ کی موجودگی کی بات غلط ہے۔

دوسری طرف ایس ایس پی خیرپور پیر محمد شاہ نے شدت پسندی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں یہ بات مشہور ہے کہ یہاں سونے کی دیگ دفن ہے اور صوفی بزرگ کی قبر بھی سونے کے حصول کے لئے ہی مسمار کی گئی، ملزم ہڈیاں وہاں پھینک گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں