دنیاکی 75فیصد آبادی موبائل فون صارف بن گئی
دنیا بھر میں 2000 میں موبائل فون صارفین کی تعداد 1ارب تھی جو اب بڑھ
ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ دنیا کی 75 فیصد آبادی کی موبائل فون تک رسائی ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز ورلڈ بینک اور اس کے ٹیکنالوجی انٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن پروگرام انفوڈیو کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نہ صرف موبائل فون تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اس کا استعمال بھی تبدیل ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 2000 میں موبائل فون صارفین کی تعداد 1ارب تھی جو اب بڑھ کر 6ارب ہوگئی ہے اور ان صارفین میں سے کم وبیش 5 ارب افراد ترقی پذیر ممالک میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کئی کنکشن کا رجحان عام ہو رہا ہے جس سے لگتا ہے کہ موبائل فون کنکشن کی تعداد جلد دنیا کی آبادی سے بھی زیادہ ہو جائیگی، 2011 میں 30 ارب سے زائد موبائل ایپلیکشنز ڈائون لوڈ کی گئیں۔
رپورٹ میں بھارت میں ریاست کیرالہ میں ایم گورنمنٹ پروگرام، کینیا کے ایم۔ پی ای ایس اے موبائل پیمنٹ ایکوسستم، فلسطینی سوق ٹیل کی جاب میچ سروس کا حوالہ دیتے ہوئے اس کے کثیرالمقاصد استعمال کی نشاندہی کی گئی اور بتایا گیا ہے کہ انفوڈیو نے حکومت فن لینڈ اور نوکیا کے تعاون سے پاکستان، آرمینیا، کینیا، جنوبی افریقہ اور ویتنام میں 5 ریجنل موبائل انوویشن لیب قائم کی ہیں۔