امریکی سینیٹ میں شمالی کوریا پر سخت پابندیوں کیلئے قرارداد منظور
قرارداد کے حق میں 96 سینیٹرز نے ووٹ دیئے جب کہ کسی نے بھی مخالفت میں ووٹ نہیں ڈالا۔
امریکی سینیٹ نے بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود دور تک مار کرنے والے راکٹ اور مسلسل جوہری تجربات کے خلاف شمالی کوریا پر سخت پابندیاں عائد کرنے کے لئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
شمالی کوریا کی جانب سے دور تک مار کرنے والے راکٹ اور حالیہ جوہری تجربات کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کے لئے امریکی سینیٹ میں پیش کی جانے والی قرارداد کے حق میں 96 ووٹ ڈالے گئے جب کہ کسی بھی امیدوار نے اس کی مخالفت نہیں کی۔
امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین باب کروکر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے بارے میں امریکا کی پالیسی دہائیوں تک "ایک سنگین ناکامی" رہی ہے اور اس پر سخت پابندیاں ایک علاج ثابت ہوگا، اس بل کے ذریعے سے سینیٹ شمالی کوریا پر سخت پابندیوں کی مثالیں وضع کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بل کو منظوری کے لئے امریکی صدر براک اوباما کو بھیج دیا گیا ہے، صدر کو قابل تعزیر اقدام کی تفتیش کرنا ہوگی جن میں وسیع پیمانے پر تباہی والے ہتھیاروں کا پھیلاؤ، اسلحے سے متعلق مواد، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور سائبر سکیورٹی کے لیے مضر سرگرمیاں شامل ہیں۔
امریکی سینیٹ کی کمیٹی کے اعلیٰ عہدیدار بین کارڈن کا کہنا تھا کہ ہم دنیا میں کہیں بھی ان تجارتی مفادات کو روکنا چاہتے ہیں جن کے ذریعے شمالی کوریا اپنے اسلحے، آلات اور دیگر وسائل کی ضروریات پوری کرتا ہے تاکہ اس کے غیر قانونی اسلحہ پروگرام کو روکا جائے۔