قطرکے سرمایہ کار پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں وزیراعظم

پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے پرامن اورسازگارماحول ہے اوربنیادی ڈھانچے کی ترقی پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں،وزیراعظم


ویب ڈیسک February 11, 2016
پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے پرامن اورسازگارماحول ہے اوربنیادی ڈھانچے کی ترقی پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں،وزیراعظم۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ قطر کے سرمایہ کار پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

دوحا میں وزیراعظم نواز شریف سے قطرسرمایہ کاری اتھارٹی کے سربراہ شیخ عبداللہ محمد الثانی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کاروں کو مختلف مراعات دی جارہی ہیں اس لئے قطر سرمایہ کاری اتھارٹی بھی اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے پرامن اور سازگار ماحول ہے اور ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔