اورنج لائن ٹرين منصوبے کے روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئیمياں مجتبی شجاع الرحمان

جی ٹی روڈ پراورنج لائن ٹرين منصوبے كا روٹ میرے كہنے پرشامل كيا گيا تھا،صوبائی وزيرايكسائزاينڈ ٹيكسيشن


ویب ڈیسک February 11, 2016
اورنج لائن ٹرين منصوبے كا مقصد شمالی لاہوركے مكينوں كو بھی سفر كی سہولتيں فراہم كرنا تھی،صوبائی وزيرايكسائزاينڈ ٹيكسيشن:فوٹو:فائل

صوبائی وزير ايكسائز اينڈ ٹيكسيشن مياں مجتبی شجاع الرحما ن نے انكشاف كيا ہے كہ اورنج لائن ٹرين منصوبہ 1998 ميں بنا تھا جب کہ اس منصوبے کے روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

صوبائی وزيرايكسائزاينڈ ٹيكسيشن مياں مجتبی شجاع الرحمن نے ميڈيا سے گفتگوكرتے ہوئے كہا كہ جی ٹی روڈ پر اورنج لائن ٹرين منصوبے كا روٹ 1998 میں ان كے كہنے پرشامل كيا گيا تھا جس كا مقصد شمالی لاہوركے مكينوں كو بھی سفركی سہولتيں فراہم كرنا تھی، اب اس منصوبے كی تكميل كے بعد شہركے ديگرعلاقوں ميں بھی مختلف رنگوں كی ٹرينيں چلائی جائيں گی۔

انکا مزید کہنا تھا كہ جی ٹی روڈ پراورنج لائن ٹرين منصوبے كے روٹ ميں كوئی تبديلی نہيں كی گئی، گڑھی شاہوپل كی تعمير كے حوالے سے پہلے بھی اپنے ابائی گھر كی 20 فٹ جگہ بغير كسی معاوضے كے دی تھی اورنج لائن ٹرين منصوبے كے ليے اراضی كا مطالبہ كيا گيا تو اس منصوبے كو بھی ديں گے۔

دوسری طرف پنجاب حكومت نے چوبرجی كے قريب تين مختلف گراؤنڈز كو اورنج لائن ٹرين منصوبے كے ٹھيكيداروں كے سپرد كرديا ہے جس كی وجہ سے علاقے كے لوگوں كی بڑی تعداد كھيلوں سے محروم ہوگئی ہے ان گراؤنڈزكو ميٹروبس منصوبے كے وقت تباہ كيا گيا تھا جن كی بحالی پركروڑوں روپے خرچ كيے گئے اور اب دوبارہ گراؤنڈز كو تباہی كے دھانے پر پہنچا ديا گيا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔