خیبرپختونخوا حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ڈاکٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

جن ڈاکٹرز اور ملازمین کو شو کاز نوٹس جاری کیے گئے تھے ان کو جواب دینا ہوگا، صوبائی حکومت


ویب ڈیسک February 11, 2016
جن ڈاکٹرز اور ملازمین کو شو کاز نوٹس جاری کیے گئے تھے ان کو جواب دینا ہوگا، صوبائی حکومت، فوٹو؛فائل

خیبرپختونخوا حکومت اور ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاورکے اسپتالوں لیڈی ریڈنگ، خیبرٹیچنگ اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز اور صوبائی حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد احتجاجی ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف نے اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے ڈاکٹرز کو پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے لیے باضابطہ دفتر کی جگہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ اوقات کار، سروس اسٹرکچر اور پروفیشسنل ہیلتھ الاؤنس دینے کے مطالبات بھی منظور کرلئے گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے ڈاکٹرز کے اوقات کار میں 30 منٹ کا وقفہ ختم کرکے چھٹی کا وقت سہ پہر 4 بجے کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ جن ڈاکٹرز اور ملازمین کو شو کاز نوٹس جاری کیے گئے تھے ان کو جواب دینا ہوگا جب کہ ملازمین کو اسپتال انتظامیہ کے قبول کرنے پر ہی کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے احتجاج کرنے کےبعد صوبائی حکومت نے صوبے میں لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کئی ہڑتالی ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں