پی ایس ایل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی
کوئٹہ کی جانب سے کپتان سرفراز احمد 51 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
پاکستان سپر لیگ کے گیارویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے گیارویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 118 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کوئٹہ کی جانب سے لک رائٹ اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا، لک رائٹ تیسرے ہی اوور میں 5 رنز بنا کر اندرے رسل کا نشانہ بنے جب کہ تیسرے نمبر پر آنے والے کیون پیٹرسن کو رسل نے پہلی ہی گیند پر بولڈ کرکے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ احمد شہزاد نے کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ ملکر تیسری وکٹ کے لیے 59 رنز کی شراکت داری قائم کی، احمد شہزاد 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ احمد شہزاد نے محمد نواز کے ہمراہ ملکر کو ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، سرفراز 51 اور نواز 14 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسلام آباد کی جانب سے اندرے رسل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد کی جانب سے شین واٹسن اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن گزشتہ میچ کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے شرجیل خان محض 2 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے،شین واٹسن کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا شین واٹسن 40 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں بریڈ ہیڈن 15، خالد لطیف 6، سیم بلنگز 2، عمران خالد 18، کامران غلام 9 ، ایندرے رسل ، سعید اجمل 10، 10 اور رومان رئیس 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ کی جانب سے گرانٹ ایلیٹ 3 ، اعزاز چیمہ اور ذوالفقار بابر 2،2 جب کہ محمد نواز اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔