کنگ خان پر گھر کے باہرغیرقانونی تعمیرات کرنے  پر جرمانہ عائد

شاہ رخ خان پر ان کے گھر’’منت‘‘ کے باہر غیر قانونی تعمیرات کرنے پر ایک لاکھ 93 ہزار سے زائد کا جرمانہ کیا گیا۔


ویب ڈیسک February 12, 2016
شاہ رخ خان پر ان کے گھر’’منت‘‘ کے باہر غیر قانونی تعمیرات کرنے پر ایک لاکھ 93 ہزار سے زائد کا جرمانہ کیا گیا، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: میونسپل کارپوریشن نے بالی ووڈ پر راج کرنے والے اداکار شاہ رخ خان پر ان کے گھر''منت'' کے باہر غیر قانونی تعمیرات کرنے پر ایک لاکھ 93 ہزار سے زائد کا جرمانہ کردیا۔

ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ایک سماجی کارکن کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال فروری میں اداکار شاہ رخ خان پر ان کے گھر''منت'' کے باہر غیر قانونی تعمیرات کرنے پر ایک لاکھ 93 ہزار سے زائد کا جرمانے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے لیے انہیں ایک ہفتے کی مہلت دی گئی تھی تاہم مہلت پوری ہونے پر ان کے گھر کے باہر غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کرایا گیا ہے جب کہ اداکار کی جانب سے جرمانے کی ادائیگی بھی کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔