لاہور کے علاقے عنایت ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ 3 ڈاکو ہلاک

ہلاک ڈاکوؤں میں علی نائنٹی، حمزہ اور عدیل شامل ہیں جو بیکریوں پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے، پولیس ذرائع

ہلاک ڈاکوؤں میں علی نائنٹی، حمزہ اور عدیل شامل ہیں جو بیکریوں پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے، پولیس ذرائع، فوٹو؛فائل

عنایت ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے عنایت ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع کےمطابق تینوں ڈاکو واردات کے بعد فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ان پر فائرنگ کردی جس کے بعد ڈاکوؤں کی جانب سے بھی فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔


پولیس ذرائع کےمطابق ہلاک ڈاکوؤں میں علی نائنٹی، حمزہ اور عدیل شامل ہیں جب کہ تینوں ملزمان شہر میں بیکریوں پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے اور ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

 
Load Next Story