ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے ریلیز ہونیوالی فلم ’’کپوراینڈ سنز‘‘ کا ٹریلر جاری

فلمی شائقين نے اسے قبل از وقت ہی رواں سال ريليز ہونے والی بہترين فلم قرار دے ديا۔


Cultural Reporter February 12, 2016
فلمی شائقين نے اسے قبل از وقت ہی رواں سال ريليز ہونے والی بہترين فلم قرار دے ديا۔

ايكسپريس ميڈيا گروپ كے تعاون سے ريليز ہونے والی فواد خان كی نئی بالی ووڈ فلم"كپور اينڈ سنز" كا ٹريلر جاری كرديا گيا جس كو سوشل ميڈيا پر بے حد پذيرائی مل رہی ہے جب كہ فلمی شائقين نے اسے قبل از وقت ہی رواں سال ريليز ہونے والی بہترين فلم قرار دے ديا۔

ايكسپريس ميڈيا گروپ كے تعاون سے ريليز ہونے والی فواد خان كی نئی بالی ووڈ فلم''كپور اينڈ سنز'' كا ٹريلر جاری كرديا گيا ہے جس كو سوشل ميڈيا پر بے حد پذيرائی مل رہی ہے جب كہ فلمی شائقين نے اسے قبل از وقت ہی رواں سال ريليز ہونے والی بہترين فلم قرار دے ديا ہے۔ فلم ميں فواد خان، عاليہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترہ مركزی كردار ادا كر تے نظر آئيں گے جب کہ فلم كی ديگر كاسٹ ميں رشی كپور، رجت كپور اور رتنا پھاٹك شاہ شامل ہيں۔

فلم كو ايك ميں اور ايك تو، سے شہرت پانے والے ہدايت كار شاكون بترا نے ڈائريكٹ كيا ہے۔ رشی كپور فلم ميں معمر شخص كا كردار ادا كرتے نظر آئيں گے۔ فلم كی كہانی دو بھائيوں كی مثالی دوستی پر مبنی ہے جن كی شرارتوں سے ان كے والدين بھی پريشان ہيں جب کہ ٹريلر ميں بھائيوں كی آپس ميں كہيں تكرار دكھائی گئی ہے، تو كہيں پيار۔ ايسے ميں ان كی زندگی ميں ايك لڑكی آجاتی ہے اور پھر ان كی دوستی كا امتحان شروع ہوتا ہے ليكن جيسے فلم كے نام سے اندازہ ہوتا ہے كپور اينڈ سنز، كپور يعنی دونوں بھائيوں كے دادا كا كردار رشی كپور ادا كرتے نظر آئيں گے جنہيں تصاوير بنوانے كا بہت شوق ہوتا ہے اور ان كی خواہش ہوتی ہے كہ وہ مرنے سے قبل ايك فيملی فوٹو بنوائے ليكن كپور فيملی ميں مسائل، الجھنوں اور اختلافات سے بظاہر ايسا ہوتا دكھائی نہيں ديتا۔

فيملی پوٹريٹ بن پائے گا يا نہيں ؟ يہ فلم ديكھ كر ہی پتا چلے گا۔ فلم كے ٹريلر ميں جہاں سدھارتھ ، عاليہ اور فواد كی كيمسٹری ديكھنے ميں ملی وہيں فواد خان اور سدھارتھ ملہوترا كا برومينس كو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔ پاكستانی اداكار فواد خان كی بالی ووڈ ميں يہ دوسری فلم ہے۔اس سے قبل وہ سونم كپور كے ساتھ ''خوبصورت'' ميں اداكاری كرچكے ہيں۔ پاكستان ميں فلم كے حقوق ڈسٹري بيوشن كلب نے حاصل كيے ہيں، فلم 18مارچ كو سينما گھروں كی زينت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں