دوسرے ایشیا کبڈی کپ کے آخری میچ میں پاکستان بھارت کو 31 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے ہراکر کبڈی کا ایشین چیمپئن بن گیا۔
نیشنل اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے ایشیا کبڈی کپ کے فیصلہ کن معرکے کو دیکھنے کے لئے تقریبا 15000 شائقین موجود تھے۔ میچ کے دوران بھارتی سورماؤں نے امپائر سے پاکستانی ٹیم کو پوائنٹس دینے پر بارہا احتجاج کیا اور بالآخر پانچویں بار احتجاج کرنے کے بعد بھارتی کھلاڑی میدان چھوڑ کر باہر چلے گئے جس کے بعد پاکستانی ٹیم کو فاتح قرار دے دیا گیا۔
میچ کو دیکھنے کے لئے بھارتی پنجاب کے نائب وزیر اعلیٰ بھی میدان میں موجود تھے۔ پاکستان کی جیت کی خوشی میں اسٹیڈیم میں جشن کا سماں دیکھنے میں آیا اور بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔