پنجاب میں رینجرزکے آپریشن کی کوئی ضرورت نہیں رانا ثنااللہ

عمران خان قومی لیڈرہیں وہ الزامات کی سیاست سے باہر نکل آئیں، رانا ثنا اللہ


ویب ڈیسک February 12, 2016
ڈی جی آئی بی کی داعش کےحوالےسےبات کوتوڑمروڑکرپیش کیاگیا، رانا ثنااللہ:فوٹو:فائل

صوبائی وزیرقانون راناثنا اللہ کا کہنا ہے کہ داعش کا منظم وجود نہیں جب کہ پنجاب میں رینجرز کے آپریشن کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قومی لیڈر ہیں وہ الزامات کی سیاست سے باہر نکل آئیں، پرویزالہٰی کی سیاست ختم ہوگئی ہے انہیں صرف الزامات لگانےکی عادت ہے، پنجاب کےتعلیمی اداروں میں فورتھ شیڈول والےافراد پرپابندی لگائی جب کہ پنجاب میں رینجرزکے آپریشن کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

رانا ثنااللہ نے داعش کی موجودگی کے حوالے سے کہا کہ داعش کیلئےجولوگ لڑنے گئے ہیں وہ واپس آئیں گےتوپہلے ہمارے پاس ہوں گے جب کہ داعش کا منظم وجود نہیں تاہم ڈی جی آئی بی کی داعش کےحوالےسے بات کوتوڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |