بھارت نے پاکستانی امپائر اسد رؤف پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

اسد رؤف پر آئی پی ایل کے میچز میں جوا کھیلنے اور بکیز سے تحائف لینے کا الزام تھا۔


ویب ڈیسک February 12, 2016
اسد رؤف پر آئی پی ایل کے میچز میں جوا کھیلنے اور بکیز سے تحائف لینے کا الزام تھا : فوٹو : فائل

KARACHI: بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر پاکستانی امپائر اسد رؤف پر 5 برس کی پابندی عائد کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی ڈسپلنری کمیٹی نے پاکستانی امپائر اسد رؤف پر آئی پی ایل کے 2013 کے ایڈیشن کے دوران میچ فکسنگ کا الزام ثابت ہونے پر 5 برس کی پابندی عائد کر دی۔

واضح رہے کہ اسد رؤف پر انڈین پریمیئر لیگ کے دوران بکیز سے مہنگے تحفے لینے اور آئی پی ایل کے 2013 کے ایڈیشن میں میچ فکسنگ اور جوا لگانے کا الزام تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی اسد رؤف کو اپنے ایلیٹ پینل سے علیحدٰہ کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں