سندھ میں مخصوص بلدیاتی نشستوں پر پولنگ کیلئے تاریخوں کا اعلان
20 فروری کو کے ایم سی اور ڈی ایم سی کی مخصوص نشستوں پر الیکشن ہوگا، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے عدالتی احکامت پر بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں پر پولنگ کی تاریخوں کااعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالتی احکامت پر بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں کے لئے الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا جس کے تحت سندھ بھرمیں بلدیاتی اداروں کی 5 ہزارسے زائد مخصوص نشستوں پر الیکشن ہوگا۔
الیکشن شیڈول کے مطابق 20 فروری کو کے ایم سی اورڈی ایم سی کی مخصوص نشستوں پر انتخابات ہوں گے جب کہ 22 فروری کو یونین کونسل، یونین کمیٹی اورٹاؤن کمیٹیز کی مخصوص نشستوں پر الیکشن ہوگا تاہم مخصوص نشستوں پر انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔