مختصر کردار کی بھی دھاک بٹھا دوں گی بپاشا باسو

غم سے پرہیز کرکے تازگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہوں ، انفرادیت برقرار رکھنے کے لیے محنت کرتی رہوں گی۔


Net News November 06, 2012
خود کو فٹ رکھنے کے لیے ورزش کرتی ہوں ،نئی فلم میں منفرد کردار کی بھی دھوم مچے گی،33سالہ اداکارہ کی گفتگو ۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ خوش رہتی ہوں ۔نئی فلم میں منفرد کردار کی بھی دھوم مچے گی ۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے ورزش کرتی ہوں اور غم سے پرہیز کرکے اپنی تازگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ نئی فلموں میں اہم کردار نبھارہی ہوں تاہم ایک فلم میں مختصر کردار بھی ہے مگر اس میں بھی اپنے انداز سے دھاک بٹھادوں گی۔ بپاشا باسو عباس مستان کی آنیوالی فلم میں بھی جلوہ گر ہورہی ہیں ۔فلم''ریس ٹو ''کے ساتھ ہی ایک اور فلم ''آتما ''میں کام کررہی ہوں جو تکمیل کے مراحل میں ہے اور اسے آیندہ سال کے آغاز پر سینمائوں کی زینت بنایا جائے گا۔ اداکارہ نے بتایا کہ بالی وڈ میں اپنی انفرادیت برقرار رکھنے کے لیے محنت کرتی رہوں گی اور کامیابی کے لیے خلوص کے ساتھ کام کررہی ہوں ۔33سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اپنی ذات سے پیار کرنے میں کوئی برائی نہیں ۔

انھوں نے بتایا کہ فلم انڈسٹری میں سرگرم رہنے کے لیے خود کو فٹ رکھنے کا ہنر جان گئی ہوں ۔خوبصورت نظر آنے والوں کی عزت افزائی ہوتی ہے ۔یہ بات بہت اہم ہے کہ انسان اپنے لیے بھی کچھ وقت نکال لے ۔انھوں نے کہا کہ یہ ایسا راز ہے جو انسان اپنے بچوں سے ہی سیکھ سکتا ہے جو صبح سویرے اسکول جانے کے لیے جلدی اٹھتے ہیں اپنے آپ کو تیار کرتے ہیں اور دوسروں میں ممتاز نظر آنے کے لیے جسمانی طور پر فٹ رہنے کی شعوری کوشش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے ہندی فلموں میں کیرئیر کا آغاز2001 میںفلم ''اجنبی ''سے کیا ۔اس فلم میں انھوں نے منفی رول نبھایا مگر بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ جیت لیا ۔

2002میں ان کی فلم ''راز''بھی کامیاب رہی ۔پھر فلم ''آنکھیں''میں کام کرکے ایوارڈ حاصل کیا ۔اس کے ساتھ فلم ''میرے یار کی شادی ہے''،''چور مچائے شور''،اور فلم ''گناہ ''میں پرفارم کیا ۔2003میں فلم ''جسم''،''فٹ پاتھ''،''رولز پیارکا'' اور ''زمین''میں کام کیا 2004میں ''عشق ہے تم سے ''،''اعتبار ''،''رخت''اور ''مدہوشی'' میں پرفارم کیا ۔2005میں فلم ''چہرہ ''، ''برسات''، ''نوانٹری''، ''اپاہرن''، ''شکار''،''ہم کو دیوانہ کر گئے'' میں پرفارم کیا ۔2006میں فلم ''اومکارہ''، ''جانے ہوگا کیا''،اور ''دھوم ٹو''میں کام کیا 2007میں فلم ''نوسموکنگ''، ''اوم شانتی اوم ''،اور 2008میں فلم ''ریس ''ریلیز ہوئی ،2009میں ''آدیکھیں ذرا''، ''آل دی بیسٹ''جیسی فلمیں کیں ،2010میں تین فلموں میں کام کیااور 2011میں فلم ''دم مارو دم ''قابل ذکر ہے ۔2012میں فلم ''پلیئرز''،''جوڑی بریکرز''اور ''راز تھری ''میں پرفارم کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں