
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر کی ضمانت میں 22 فروری تک توسیع کر دی گئی۔
عدالت نے کہ ایم کیو ایم قائد سمیت 20 مرکزی رہنماؤں کے ایک بار پھر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس حکام کو انھیں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے جن رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں ان میں فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، نسرین جلیل اور رشید گوڈیل بھی شامل ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔