مہدی حسن سے متعلق پروگرام کرنے سے پہلے اجازت لی جائے
ہمارے گرو تھے، ہری ہرن، مہدی حسن ایوارڈ کا جلد اجرا کرینگے،بیٹوںکی پریس کانفرنس
پاکستان کے لیجنڈ گلوکار مہدی حسن نے دنیا بھر میںجو عزت اور مقام حاصل کیا ہماری فیملی کیلیے یہ بہت بڑا اعزاز ہے، ان کی بیماری سے انتقال تک ان کے چاہنے والوں، میڈیا اور خاص طور سے حکومت نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا اسے ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔
آج پریس کانفرنس کا مقصد صرف یہ ہے کہ چند ادارے اور لوگ ملک اور بیرون ملک مہدی حسن کے نام سے پروگرام کررہے ہیں اور کتابیں شائع کرنے کا پروگرام بنا رہے جو تشویشناک بات ہے، ہمارے علم میں لائے بغیر ایسا کرنا غیر قانونی کام ہے، بلاشبہ مہدی حسن پاکستان کا اثاثہ ہیں اور ان سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرنا بری بات نہیں ہے لیکن پروگرام اجازت لی جائے تو زیادہ بہتر ہے، یہ بات مہدی حسن کے صاحبزادوں طارق حسن، کامران حسن، عارف حسن، آصف حسن اور اسلم محمود دہلوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،
انھوں نے کہا کہ گلوکار طلعت عزیز نے امریکا میں مہدی حسن کے نام پر شو کیا جس کا علم امریکا میں مہدی حسن کے صاحبزادوں طارق حسن اور کامران حسن کو بھی نہیں تھا ، انھوں نے کہا کہ ہم جلد مہدی حسن فائونڈیشن کے تحت مہدی حسن ایوارڈ کا اجرا کریں گے، انھوں نے کہا ہم نے قانونی مشیروں کو ہدایت دے دی ہیں کہ اگر کوئی ادارہ یا کوئی شخص مہدی حسن کا نام ہماری اجازت کے بغیر استعمال کرے گا تو اس کیخلاف قانونی کارروائی کریں، گلوکار ہری ہرن نے کہا مہدی حسن ہمارے گرو تھے، اس موقع پر گلوکار من میت سنگھ بھی موجود تھے۔