داعش کیمیکل ہتھیار بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے سی آئی اے

ہمارے پاس بے شمار مثالیں ہیں جن میں یہ بات ثابت ہوئی کہ داعش نے بم دھماکوں میں کیمیکل ہتھیار استعمال کیے، ڈائریکٹر


ویب ڈیسک February 12, 2016
ہمارے پاس بے شمار مثالیں ہیں جن میں یہ بات ثابت ہوئی کہ داعش نے بم دھماکوں میں کیمیکل ہتھیار استعمال کیے، ڈائریکٹر، فوٹو؛فائل

سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن کا کہنا ہے کہ جنگجو تنظیم داعش نہ صرف کیمیکل ہتھیار بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بھی کرچکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سی آئی اے ڈائریکٹر جان برینن کا کہنا ہے کہ جنگجو تنظیم داعش کیمیکل ہتھیار بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے جن میں کلورین اور مسٹرڈ گیس جیسے کیمیائی ہتھیار شامل ہیں جس کی ہمارے پاس بے شمار مثالیں ہیں جن میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ داعش نے بم دھماکوں میں کیمیکل ہتھیار استعمال کیے ہیں۔

جان برینن نے کہا کہ رپورٹ سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ داعش کے پاس بہت سے کیمیائی اجزاء اور گولہ بارود موجود ہے جس کو داعش مالی امداد حاصل کرنے کے لیے بیچا جا سکتا ہے لہٰذا ایسے تمام راستوں کو ختم کرنا ہوگا جن کے ذریعے داعش آمدورفت اور اسمگلنگ کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں