وزیراعظم کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا فون سعودیہ ایران کشیدگی کے خاتمے پر زور

وزیراعظم نے بان کی مون کو اپنے ایران اور سعودی عرب کے دورے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔


ویب ڈیسک February 12, 2016
وزیراعظم نے بان کی مون کو اپنے ایران اور سعودی عرب کے دورے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ فوٹو؛فائل

وزیراعظم نوازشریف کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ٹیلی فون کرکے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمہ کے لیے کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے وزیراعظم کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور مسائل کے حل کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر زور دیا جب کہ اس موقع پر بان کی مون کا کہنا تھا کہ نوازشریف ایک اچھے لیڈر ہیں اور معاملات کو حل کر سکتے ہیں جب کہ ان کے سعودی عرب اور ایران کے ساتھ اچھے تعلقات بھی ہیں لہذا وزیراعظم پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان مسائل کے حل کے لیے اہم کردار ادا کریں۔

وزیراعظم نواز شریف نے اس موقع پر بان کی مون کو اپنے حالیہ دورہ ایران اور سعودی عرب کے دورہ کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جب کہ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے قیام اور استحکام کے لیے پاکستان اپنا کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں