ساؤتھ ایشین گیمزہاکی پاکستان نے بھارت کو فائنل میں شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان کی جانب سے پہلے ہاف کے آخری لمحات میں واحد گول اویس الرحمان نے کیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلے ہاف کے آخری لمحات میں واحد گول اویس الرحمان نے کیا۔ فوٹو: پی ٹی وی اسپورٹس

ساؤتھ ایشین گیمز کے ہاکی مقابلے میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 0-1 سے شکست دے کو گولڈ میڈل جیت لیا۔

ساؤتھ ایشین گیمز کے ہاکی مقابلے کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے آغاز پر دونوں ٹیموں کی جانب سے بھر پور مقابلہ کیا گیا تاہم پاکستانی ٹیم ابتدا سے ہی جارحانہ انداز میں نظر آئی اور بھارت کے خلاف پے درپے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کی وجہ سے پہلے ہی ہاف میں پاکستان نے بھارت کے خلاف گول داغ کر برتی حاصل کرلی اور یہ گول پاکستان کی جانب سے اویس الرحمان نے کیا۔

بھارتی ٹیم دوسرے ہاف میں میچ بچانے اور مقابلہ برابر کرنے کی بھرپور کوششوں میں مصروف رہی لیکن قومی ہاکی ٹیم کے دفاعی کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کے تمام حملے ناکام بنادیے اور بھارتی ٹیم ایک بھی گول نہ کر پائی۔


دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم ناقابل شکست رہی اور اپنے مقابلوں میں بنگلا دیش اور بھارت کو پہلے ہی شکست دے چکی تھی۔

Load Next Story