معذور افراد کے کلب اور ہاسٹل کیلیے زمین مختص کردی
کلب اور ہاسٹل کی تعمیر ماہرین کی مشاورت سے کی جائے گی، محمدحسین سید
RAWALPINDI:
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا کہ معذور اور اسپیشل افراد کے کلب اور ہاسٹل کیلیے نارتھ کراچی میں زمین مختص کردی گئی ہے جس پر تعمیر کا آغازستمبر سے کردیا جائے گا تاکہ سندھ میں پہلی بار معذور افراد کو تمام سہولتوں سے آراستہ کلب اور ہاسٹل میسر آسکے، یہ بات انھوں نے بدھ کو پہلی کے ایم سی اسپیشل میرا تھن ریس2012کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس کلچر اینڈ ریکری ایشن محمد ریحان خان، ڈائریکٹر کلچر خورشید شاہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے،انھوں نے کہا کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ان کیلیے روزگار کے مواقع، تفریحی سہولیات کی فراہمی اور ان کی مدد ہمارا فرض ہے تاکہ یہ لوگ معاشرے میں باعزت زندگی گزارسکیں، انھوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی تواتر کے ساتھ ان افراد کے لیے مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ ان افراد کو فعال رکھا جاسکے،
انھوں نے کہا کہ کلب اور ہاسٹل کی تعمیر ماہرین سے باہمی مشاورت سے کی جائے گی اور مختلف ذہنی و جسمانی معذوری میں مبتلا افراد کو ہر طرح کی سہولت بہم پہنچانے کا انتظام کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ ہاسٹل کی تعمیر کے بعد دوسرے شہروں سے آنے والے اسپیشل افراد ہاسٹل میں قیام کرسکیں گے، ہاسٹل میں دوسری سہولتوں کے علاوہ ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی ہوگا تاکہ انھیں آنے جانے میں تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔