آئیڈیاز 2012 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
نمائش 7 تا11 نومبر ہوگی، وزیر اعظم افتتاح، 50 ملکوں کے مندوبین شرکت کرینگے.
MULTAN:
دفاعی ہتھیاروں کی نمائش آئیڈیاز 2012 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔
نمائش کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان کریں گے، نمائش میں پاکستانی ڈرون اور بغیر پائلٹ جاسوس طیاروں، آبدوز، لڑاکا طیاروں، ٹینک، بکتر بند گاڑیوں سمیت جدید ویپن سسٹم کی نمائش کی جائیگی، دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، ہتھیاروں کے ساتھ دہشت گردی کی روک تھام کیلیے حفاظتی ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنیاں بھی شرکت کررہی ہیں۔ نمائش 7سے 11نومبر تک جاری رہے گی، آئیڈیاز 2012 میں 88کٹیگریز کی مصنوعات کی نمائش کی جائیگی۔
جن میں ایڈوانس ایکشن وہیکلز، ایئریل ٹارگٹ ڈرونز، ایئر کرافٹس، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ایکویپمنٹ، کمیونی کیشن سسٹم اور ایکویپمنٹ، انسداد دہشت گردی سے متعلق سسٹم اور ایکویپمنٹ، ڈیفنس سسٹم، ڈٹیکشن ایکویپمنٹ، ایوی اونکس، انڈرواٹر سسٹم، گائیڈنس سسٹم، انفرینٹری ویپنز، لیزر سسٹم اینڈ ڈیوائس، نیوی گشن، میزال لائنچرز، نائٹ ویژن ایکویپمنٹ، پولیس کے آلات، ریڈار سسٹم، راکٹ لانچر، سیٹلائٹ سیکیورٹی سسٹم، ہیلی کاپٹرز، بارودی سرنگ کا پتہ لگانے والے آلات، بحری و بری نگرانی کے آلات، گولا بارود، حفاظتی ملبوسات، ملٹری ٹرانسپورٹ، ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، پائلٹ کے بغیر چلنے والے ہوائی جہاز شامل ہیں۔
نمائش میں 50 ملکوں کے مندوبین کی شرکت متوقع ہے جبکہ امریکا، برطانیہ، چین، ترکی، جرمنی، کینیڈا، چیک ری پبلک، گریس، اٹلی، آئر لینڈ، کوریا، ملائیشیا، روس، سنگاپور، سائوتھ افریقہ، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور یوکرین کی کمپنیاں شرکت کریں گی، نمائش میں پاکستان کے 11 بڑے ادارے شرکت کررہے ہیں جن میں ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا، پاکستان آرڈیننس فیکٹری، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ، کراچی شپ یارڈ، گلوبل انڈسٹریز اینڈ دیفنس سلوشنز، پاکستان ہنٹنگ اینڈ اسپورٹنگ آرمز ڈیولپمنٹ کمپنی اور دیگر ادارے شامل ہیں۔