بالی ووڈ میں عزت سے کام کیا اور آئندہ بھی کروں گی عمائمہ ملک

شیوشینا کی وجہ سے ہمارے فنکاروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عمائمہ ملک


Showbiz Reporter February 13, 2016
شیوشینا کی وجہ سے ہمارے فنکاروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عمائمہ ملک فوٹو: فائل

اداکارہ عمائمہ ملک نے کہا ہے بالی ووڈ میں عزت سے کام کیا اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی ۔ پاکستانی فنکاروں کو وہاں بہت عزت اور احترام سے دیکھا جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اب ماورا حسین اور ماہرہ خان سمیت بہت سے فنکار بھارتی فلموں میں کام کر رہے ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے ساتھ فلم ''شیر'' بہت جلد ریلیز ہونے والی ہے ۔ جس کا سارا کام میں نے حال ہی میں مکمل کروایا ہے ۔ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ پاکستانی لڑکیاں وہاں پیسے دے کر فلموں میں کام لیتی ہیں، بلکہ وہ ہمیں عزت واحترام سے بلاتے ہیں اور معاوضہ بھی بہت اچھا ادا کرتے ہیں ۔

عمائمہ ملک نے بتایا کہ ان دنوں میں شان کی زیرہدایت بننے والی فلم ''ارتھ ٹو'' کی شوٹنگ میں مصروف ہوں جس کا اسکرپٹ اور میوزک بہت ہی شاندار ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ شیوشینا کی وجہ سے ہمارے فنکاروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مجھے بھی ان کی وجہ سے بھارت میں گھومنا پھرنا ذرا مشکل لگتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں