عدالتی فیصلے پر حدید ویلفیئر ٹرسٹ کے ملازمین مستقل

پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسرنے27 ملازمین میں لیٹرز تقسیم کیے۔


Business Reporter November 06, 2012
کافی پرانے کنٹریکٹ ملازمین کے کیسز بھی کمیٹی کے سپرد کر دیے، ترجمان ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ نے عدالت عالیہ سندھ کے فیصلہ کے مطابق عمل کرتے ہوئے حکومت پاکستان کیبنٹ سیکریٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی پالیسی کی روشنی میں حدید ویلفیئر ٹرسٹ میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقلی کے لیٹرز جاری کر دیے۔

ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (ریٹائرڈ) میجر جنرل محمد جاوید نے گزشتہ روز آپریشنز بلڈنگ میں ٹریڈگریڈ اسٹرکچر پالیسی کے مطابق27 ملازمین میں مستقلی کے خطوط تقسیم کیے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نے تمام ملازمین کو مبارکبا دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ نے ہمیشہ ملکی قوانین اور عدلیہ کے احکامات و احترام کو ملحوظ خاطر رکھا ہے، مذکورہ فیصلہ آنے اور مطلوبہ دفتری کارروائی کے بعدبلا تاخیر عدلیہ کے فیصلے پر من و عن عمل درآمد کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ نے حدید ویلفیئر ٹرسٹ کے مذکور ہ بالا کنٹریکٹ ملازمین میں شرائط کے تحت پورے اترنے والے کنٹریکٹ ملازمین میں ٹریڈ /گریڈ اسٹرکچر پالیسی کے تحت عہدے اور پے گروپ II تا VIIمیں مستقلی کے لیٹرز جاری کیے ہیں، مستقلی کے خطوط پانے والوں میں حفیظہ جونیجو بھی شامل تھیں۔

انتظامیہ پاکستان اسٹیل نے مذکورہ ملازمین کی تعلیمی قابلیت کے مطابق گریڈ کی تفویض کیلیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے سپرد یہ کام کیا تھا جس نے اپنی سفارشات مرتب کرکے پیش کیں اور ان سفارشات پر عملدرآمد کے بعد کنٹریکٹ ملازمین کو میرٹ کے مطابق متعلقہ گریڈ میں مستقلی کے لیٹرز جاری کردیے گئے۔ ترجمان پاکستان اسٹیل کے مطابق انتظامیہ نے پاکستان اسٹیل میں عرصہ دراز سے کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کے کیسز بھی جائزہ لینے کیلیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے سپردکردیے ہیں جو اپنی سفارشات جلدپیش کرکے ان ملازمین کی بھی دادرسی کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں