انضمام الحق بھی بیٹنگ کوچ کی دوڑ میں شامل ہوگئے
اگر پی سی بی کی جانب سے پیشکش کی گئی تو ضرور غور کروں گا، سابق قومی کپتان
لاہور:
سابق قومی کپتان انضمام الحق بھی بیٹنگ کوچ کی دوڑ میں شامل ہو گئے، ان کا کہنا ہے کہ اگر پی سی بی کی جانب سے پیشکش کی گئی تو ضرور غور کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ان دنوں ٹیم کیلیے بیٹنگ کوچ کی تلاش ہے، اس ضمن میں پی سی بی کی ویب سائٹ پر اشتہار بھی دیا گیا ، درخواستیں بھیجنے کی آخری تاریخ4 نومبر مقرر کی گئی تھی، انضمام ماضی کے شہرہ آفاق بیٹسمین رہ چکے البتہ وہ کوچنگ کا کوئی تجربہ نہیں رکھتے نہ ہی ان کے اس حوالے سے کوئی ڈگری ہے،انھوں نے اس پوسٹ کیلیے خود درخواست بھی نہیں دی۔ گذشتہ روز ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہاکہ مجھے ابھی بورڈ کی طرف سے بیٹنگ کوچ کی آفر نہیں ہوئی،اگر کہا گیا تو ضرور غور کروں گا۔
اپنے پلیئرز کی رہنمائی کر کے مجھے بیحد خوشی ہو گی۔ سابق کپتان نے پاک بھارت سیریز کے احیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باہمی مقابلے دونوں ممالک کیلیے ضروری ہیں، بورڈ کی کوششوں سے یہ سیریز ہورہی ہے، امید ہے دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے،انھوں نے کہا کہ مستقبل میں بھارتی ٹیم کو بھی پاکستان بلانے کی کوشش کرنی چاہیے، دونوں ممالک کے مقابلے دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ انضمام الحق نے پاکستان پریمیئر لیگ کو پی سی بی کا اچھا اقدام قرار دیا، انھوں نے کہا کہ بھارت، سری لنکا اور دیگر ممالک میں بھی ایسے ایونٹس ہو چکے۔
اس کا مقصد بھی یہی ہے کہ دیگر ممالک بھی اپنے کھلاڑیوں کوپاکستان بھیجیں اور شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے، پاکستان میں لیگ ہونے سے ملک کو بہت فائدہ ہوگا۔انھوں نے کہا قومی ٹیم کی جب جیتنے پر ستائش کرتے ہیں تو ناکامی پر بھی کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔