پارلیمنٹ ہائوس شمسی توانائی پر منتقل 18 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ کو بھی بیچی گئی

جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس شمسی توانائی سے حاصل ہونے والی بجلی کی روشنی میں ہوا۔


APP February 13, 2016
جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس شمسی توانائی سے حاصل ہونے والی بجلی کی روشنی میں ہوا۔ فوٹو: فائل

پارلیمنٹ ہاؤس کو شمسی توانائی پر منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ 18 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ کو بھی فروخت کی گئی۔

چین کے تعاون سے پارلیمنٹ ہاؤس میں لگائے گئے ایک میگاواٹ شمسی توانائی کے نظام نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے، پاکستانی پارلیمنٹ کو اس منصوبے کی تکمیل کے بعد دنیا کی پہلی گرین پارلیمنٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس شمسی توانائی سے حاصل ہونے والی بجلی کی روشنی میں ہوا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اب تک اس نظام کے تحت 80 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا چکی ہے جس میں سے پارلیمنٹ ہاؤس نے اب تک 62 میگاواٹ استعمال کی جب کہ 18 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فروخت کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |