نریندر مودی کی پھرتیاں افغان صدر کو 3 ماہ قبل ہی سالگرہ کی مبارکباد دیدی

آپ کا شکریہ لیکن میری سالگرہ 12 فروری نہیں 19 مئی کو ہوتی ہے، اشرف غنی کا نریدر مودی کو جواب


ویب ڈیسک February 13, 2016
آپ کا شکریہ لیکن میری سالگرہ 12 فروری نہیں 19 مئی کو ہوتی ہے، اشرف غنی کا نریدر مودی کو جواب. فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: بھارتی وزیراعظم کی تصویریں بنوانے اور پھرتیاں دکھانے کی عادت کوئی نئی نہیں ہے، کبھی گلے ملنے میں جلدی دکھاتے ہیں تو کبھی ہاتھ ملانے میں لیکن اس بات تو نریندر مودی نے افغان صدر اشرف عغنی کو 3 ماہ قبل ہی سالگرہ کی مبارکباد دے کر حد ہی کردی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغان صدر اشرف غنی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ کی لمبی زندگی اور اچھی صحت کے لئے دعا گو ہوں۔



جواب میں افغان صدر اشرف غنی نے اپنے پیغام میں بھارتی وزیراعظم سے کہا کہ جرمنی کے شہر میونخ سے آپ کا خیر مقدم کرتا ہوں، میری سالگرہ 19 مئی کو ہوتی ہے لیکن میں آپ کے الفاظ کی قدر کرتے ہوئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ وکی پیڈیا پر افغان صدر کی تاریخ پیدائش 12 فروری ہی درج ہے شاید اسی لئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دھوکا کھا گئے اور اشرف غنی کو مبارکباد دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں