غازی رشید قتل کیس مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیشی سے مشروط

مشرف کی عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست سے متعلق کیس کا فیصلہ 20 فروری کو سنایا جائے گا۔


ویب ڈیسک February 13, 2016
مشرف کی عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست سے متعلق کیس کا فیصلہ 20 فروری کو سنایا جائے گا۔ فوٹو: فائل

غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں پیشی سے مشروط کردی گئی ہے۔

لال مسجد کے غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن کی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر لال مسجد کی جانب سے طارق ایڈوکیٹ جب کہ پرویز مشرف کی جانب سے ملک طاہر ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔

اس موقع پر لال مسجد کے وکیل کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف سی ڈی عدالت میں پیش کرنا چاہتا ہوں جس پر مشرف کے وکیل نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ کس قانون کے تحت میرے موکل کے خلاف سی ڈی پیش کرنا چاہتے ہیں، مشرف کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر بحث مکمل ہو چکی ہے، اب عدالت فیصلہ سنائے گی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد سابق صدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیشی سے مشروط کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ 20 فروری کو سنانے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں