شہبازشریف کی حکام کوصوبے میں پتنگ بازی پر پابندی پرعمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت

پتنگ بازی پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،وزیر اعلی پنجاب


ویب ڈیسک February 13, 2016
پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر موثر عملدرآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔:فوٹو:فائل

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے پتنگ بازی پر پابندی کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے پتنگ بازی کے خلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے پولیس حکام اورانتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ وزیراعلی نے حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پرموثرعملدرآمد ہرقیمت پریقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جب کہ پتنگ بازی پرپابندی کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |